ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں درجہ حرارت 1.4 ڈگری تک پہنچا، برفیلی ہواؤں نے کیا سردی میں مزید اضافہ، 3 دن کے لیے یلو الرٹ جاری

دہلی میں درجہ حرارت 1.4 ڈگری تک پہنچا، برفیلی ہواؤں نے کیا سردی میں مزید اضافہ، 3 دن کے لیے یلو الرٹ جاری

Mon, 16 Jan 2023 11:21:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ پیر کی صبح دہلی میں اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق راجدھانی دہلی میں لودھی روڈ میں پارہ 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ صفدرجنگ میں 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت کچھ ریاستوں کے لیے تین دن کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 16 سے 18 جنوری تک شمال مغربی ہندوستان میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اندازوں کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی کے کئی حصوں میں 18 تاریخ تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ اس دوران دھند اور برف کے پگھلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


Share: